۹۷. القدر
۵ آیات · مکی
بِّسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
- إِنَّآ أَنزَلْنَـٰهُ فِى لَيْلَةِ ٱلْقَدْرِ1
یقیناً ہم نے اسے شب قدر میں نازل فرمایا.[1]
- وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا لَيْلَةُ ٱلْقَدْرِ2
تو کیا سمجھا کہ شب قدر کیا ہے؟[1]
- لَيْلَةُ ٱلْقَدْرِ خَيْرٌ مِّنْ أَلْفِ شَهْرٍ3
شب قدر ایک ہزار مہینوں سے بہتر ہے.[1]
- تَنَزَّلُ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ وَٱلرُّوحُ فِيهَا بِإِذْنِ رَبِّهِم مِّن كُلِّ أَمْرٍ4
اس (میں ہر کام) کے سر انجام دینے کو اپنے رب کے حکم سے فرشتے اور روح (جبرائیل) اترتے ہیں.[1]
- سَلَـٰمٌ هِىَ حَتَّىٰ مَطْلَعِ ٱلْفَجْرِ5
یہ رات سراسر سلامتی کی ہوتی ہے[1] اور فجر کے طلوع ہونے تک (رہتی ہے).
ترجمہ: Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · v1.1.3
۹۷:۱