۸۱. التكوير
۲۹ آیات · مکی
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
- إِذَا ٱلشَّمْسُ كُوِّرَتْ1
جب سورج لپیٹ لیا جائے گا.
- وَإِذَا ٱلنُّجُومُ ٱنكَدَرَتْ2
اور جب ستارے بے نور ہو جائیں گی.[1]
- وَإِذَا ٱلْجِبَالُ سُيِّرَتْ3
اور جب پہاڑ چلائے جائیں گے.[1]
- وَإِذَا ٱلْعِشَارُ عُطِّلَتْ4
اور جب دس ماه کی حاملہ اونٹنیاں چھوڑ دی جائیں.[1]
- وَإِذَا ٱلْوُحُوشُ حُشِرَتْ5
اور جب وحشی جانور اکھٹے کیے جائیں گے.[1]
- وَإِذَا ٱلْبِحَارُ سُجِّرَتْ6
اور جب سمندر بھڑکائے جائیں گے.[1]
- وَإِذَا ٱلنُّفُوسُ زُوِّجَتْ7
اور جب جانیں (جسموں سے) ملا دی جائیں گی.[1]
- وَإِذَا ٱلْمَوْءُۥدَةُ سُئِلَتْ8
اور جب زنده گاڑی ہوئی لڑکی سے سوال کیا جائے گا.
- بِأَىِّ ذَنۢبٍ قُتِلَتْ9
کہ کس گناه کی وجہ سے وه قتل کی گئی؟[1]
- وَإِذَا ٱلصُّحُفُ نُشِرَتْ10
اور جب نامہٴ اعمال کھول دیئے جائیں گے.[1]
- وَإِذَا ٱلسَّمَآءُ كُشِطَتْ11
اور جب آسمان کی کھال اتار لی جائے گی.[1]
- وَإِذَا ٱلْجَحِيمُ سُعِّرَتْ12
اور جب جہنم بھڑکائی جائے گی.
- وَإِذَا ٱلْجَنَّةُ أُزْلِفَتْ13
اور جب جنت نزدیک کر دی جائے گی.
- عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّآ أَحْضَرَتْ14
تو اس دن ہر شخص جان لے گا جو کچھ لے کر آیا ہوگا.[1]
- فَلَآ أُقْسِمُ بِٱلْخُنَّسِ15
میں قسم کھاتا ہوں پیچھے ہٹنے والے.
- ٱلْجَوَارِ ٱلْكُنَّسِ16
چلنے پھرنے والے چھپنے والے ستاروں کی.[1]
- وَٱلَّيْلِ إِذَا عَسْعَسَ17
اور رات کی جب جانے لگے.[1]
- وَٱلصُّبْحِ إِذَا تَنَفَّسَ18
اور صبح کی جب چمکنے لگے.[1]
- إِنَّهُۥ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ19
یقیناً یہ ایک بزرگ رسول کا کہا ہوا ہے.[1]
- ذِى قُوَّةٍ عِندَ ذِى ٱلْعَرْشِ مَكِينٍ20
جو قوت واﻻ ہے[1] ، عرش والے (اللہ) کے نزدیک بلند مرتبہ ہے.
- مُّطَاعٍ ثَمَّ أَمِينٍ21
جس کی (آسمانوں میں) اطاعت کی جاتی ہے اورامین[1] ہے.
- وَمَا صَاحِبُكُم بِمَجْنُونٍ22
اور تمہارا ساتھی دیوانہ نہیں ہے.[1]
- وَلَقَدْ رَءَاهُ بِٱلْأُفُقِ ٱلْمُبِينِ23
اس نے اس (فرشتے) کو آسمان کے کھلے کنارے پر دیکھا بھی ہے.[1]
- وَمَا هُوَ عَلَى ٱلْغَيْبِ بِضَنِينٍ24
اور یہ غیب کی باتوں کو بتلانے میں بخیل بھی نہیں.[1]
- وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَيْطَـٰنٍ رَّجِيمٍ25
اور یہ قرآن شیطان مردود کا کلام نہیں.[1]
- فَأَيْنَ تَذْهَبُونَ26
پھر تم کہاں جا رہے ہو.[1]
- إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعَـٰلَمِينَ27
یہ تو تمام جہان والوں کے لئے نصیحت نامہ ہے.
- لِمَن شَآءَ مِنكُمْ أَن يَسْتَقِيمَ28
(بالخصوص) اس کے لئے جو تم میں سے سیدھی راه پر چلنا چاہے.
- وَمَا تَشَآءُونَ إِلَّآ أَن يَشَآءَ ٱللَّهُ رَبُّ ٱلْعَـٰلَمِينَ29
اور تم بغیر پروردگار عالم کے چاہے کچھ نہیں چاه سکتے.[1]
ترجمہ: Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · v1.1.3
۸۱:۱