مرکزی مواد پر جائیں
نَحفَظNahfaz

۲۶. الشعراء

۲۲۷ آیات · مکی

قرآن میں تلاش کریں

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

  1. طسٓمٓ1

    طٰسم.

  2. تِلْكَ ءَايَـٰتُ ٱلْكِتَـٰبِ ٱلْمُبِينِ2

    یہ آیتیں روشن کتاب کی ہیں۔

  3. لَعَلَّكَ بَـٰخِعٌ نَّفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا۟ مُؤْمِنِينَ3

    ان کے ایمان نہ ﻻنے پر شاید آپ تو اپنی جان کھودیں گے.[1]

  4. إِن نَّشَأْ نُنَزِّلْ عَلَيْهِم مِّنَ ٱلسَّمَآءِ ءَايَةً فَظَلَّتْ أَعْنَـٰقُهُمْ لَهَا خَـٰضِعِينَ4

    اگر ہم چاہتے تو ان پر آسمان سے کوئی ایسی نشانی اتارتے کہ جس کے سامنے ان کی گردنیں خم ہو جاتیں.[1]

  5. وَمَا يَأْتِيهِم مِّن ذِكْرٍ مِّنَ ٱلرَّحْمَـٰنِ مُحْدَثٍ إِلَّا كَانُوا۟ عَنْهُ مُعْرِضِينَ5

    اور ان کے پاس رحمٰن کی طرف سے جو بھی نئی نصیحت آئی یہ اس سے روگردانی کرنے والے بن گئے.

  6. فَقَدْ كَذَّبُوا۟ فَسَيَأْتِيهِمْ أَنۢبَـٰٓؤُا۟ مَا كَانُوا۟ بِهِۦ يَسْتَهْزِءُونَ6

    ان لوگوں نے جھٹلایا ہے اب ان کے پاس جلدی سے اس کی خبریں آجائیں گی جس کے ساتھ وه مسخرا پن کر رہے ہیں.[1]

  7. أَوَلَمْ يَرَوْا۟ إِلَى ٱلْأَرْضِ كَمْ أَنۢبَتْنَا فِيهَا مِن كُلِّ زَوْجٍ كَرِيمٍ7

    کیا انہوں نے زمین پر نظریں نہیں ڈالیں؟ کہ ہم نے اس میں ہر طرح کے نفیس جوڑے کس قدر اگائے ہیں؟[1]

  8. إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةًۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ8

    بے شک اس میں یقیناً نشانی ہے[1] اور ان میں کے اکثر لوگ مومن نہیں ہیں.[2]

  9. وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ9

    اور تیرا رب یقیناً وہی غالب اور مہربان ہے.[1]

  10. وَإِذْ نَادَىٰ رَبُّكَ مُوسَىٰٓ أَنِ ٱئْتِ ٱلْقَوْمَ ٱلظَّـٰلِمِينَ10

    اور جب آپ کے رب نے موسیٰ (علیہ السلام) کو آواز دی کہ تو ﻇالم قوم کے پاس جا.[1]

  11. قَوْمَ فِرْعَوْنَۚ أَلَا يَتَّقُونَ11

    قوم فرعون کے پاس، کیا وه پرہیزگاری نہ کریں گے.

  12. قَالَ رَبِّ إِنِّىٓ أَخَافُ أَن يُكَذِّبُونِ12

    موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا میرے پروردگار! مجھے تو خوف ہے کہ کہیں وه مجھے جھٹلا (نہ) دیں.

  13. وَيَضِيقُ صَدْرِى وَلَا يَنطَلِقُ لِسَانِى فَأَرْسِلْ إِلَىٰ هَـٰرُونَ13

    اور میرا سینہ تنگ ہو رہا ہے[1] میری زبان چل نہیں رہی[2] پس تو ہارون کی طرف بھی وحی بھیج.[3]

  14. وَلَهُمْ عَلَىَّ ذَنۢبٌ فَأَخَافُ أَن يَقْتُلُونِ14

    اور ان کا مجھ پر میرے ایک قصور کا (دعویٰ) بھی ہے مجھے ڈر ہے کہ کہیں وه مجھے مار نہ ڈالیں.[1]

  15. قَالَ كَلَّاۖ فَٱذْهَبَا بِـَٔايَـٰتِنَآۖ إِنَّا مَعَكُم مُّسْتَمِعُونَ15

    جناب باری نے فرمایا! ہرگز ایسا نہ ہوگا، تم دونوں ہماری نشانیاں لے کر جاؤ[1] ہم خود سننے والے تمہارے ساتھ ہیں.[2]

  16. فَأْتِيَا فِرْعَوْنَ فَقُولَآ إِنَّا رَسُولُ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ16

    تم دونوں فرعون کے پاس جاکر کہو کہ بلاشبہ ہم رب العالمین کے بھیجے ہوئے ہیں.

  17. أَنْ أَرْسِلْ مَعَنَا بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ17

    کہ تو ہمارے ساتھ بنی اسرائیل کو روانہ کردے.[1]

  18. قَالَ أَلَمْ نُرَبِّكَ فِينَا وَلِيدًا وَلَبِثْتَ فِينَا مِنْ عُمُرِكَ سِنِينَ18

    فرعون نے کہا کہ کیا ہم نے تجھے تیرے بچپن کے زمانہ میں اپنے ہاں نہیں پاﻻ تھا؟[1] اور تو نے اپنی عمر کے بہت سے سال ہم میں نہیں گزارے؟[2]

  19. وَفَعَلْتَ فَعْلَتَكَ ٱلَّتِى فَعَلْتَ وَأَنتَ مِنَ ٱلْكَـٰفِرِينَ19

    پھر تو اپنا وه کام کر گیا جو کر گیا اور تو ناشکروں میں ہے.[1]

  20. قَالَ فَعَلْتُهَآ إِذًا وَأَنَا۠ مِنَ ٱلضَّآلِّينَ20

    (حضرت) موسیٰ (علیہ السلام) نے جواب دیا کہ میں نے اس کام کو اس وقت کیا تھا جبکہ میں راه بھولے ہوئے لوگوں میں سے تھا.[1]

  21. فَفَرَرْتُ مِنكُمْ لَمَّا خِفْتُكُمْ فَوَهَبَ لِى رَبِّى حُكْمًا وَجَعَلَنِى مِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ21

    پھر تم سے خوف کھا کر میں تم میں سے بھاگ گیا، پھر مجھے میرے رب نے حکم و علم عطا فرمایا اور مجھے اپنے پیغمبروں میں سے کر دیا.[1]

  22. وَتِلْكَ نِعْمَةٌ تَمُنُّهَا عَلَىَّ أَنْ عَبَّدتَّ بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ22

    مجھ پر تیرا کیا یہی وه احسان ہے؟ جسے تو جتا رہا ہے جبکہ تو نے بنی اسرائیل کو غلام بنا رکھا ہے.[1]

  23. قَالَ فِرْعَوْنُ وَمَا رَبُّ ٱلْعَـٰلَمِينَ23

    فرعون نے کہا رب العالمین کیا (چیز) ہے؟[1]

  24. قَالَ رَبُّ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَآۖ إِن كُنتُم مُّوقِنِينَ24

    (حضرت) موسیٰ (علیہ السلام) نے فرمایا وه آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان کی تمام چیزوں کا رب ہے، اگر تم یقین رکھنے والے ہو.

  25. قَالَ لِمَنْ حَوْلَهُۥٓ أَلَا تَسْتَمِعُونَ25

    فرعون نے اپنے اردگرد والوں سے کہا کہ کیا تم سن نہیں رہے؟[1]

  26. قَالَ رَبُّكُمْ وَرَبُّ ءَابَآئِكُمُ ٱلْأَوَّلِينَ26

    (حضرت) موسیٰ (علیہ السلام) نے فرمایا وه تمہارا اور تمہارے اگلے باپ دادوں کا پروردگار ہے.

  27. قَالَ إِنَّ رَسُولَكُمُ ٱلَّذِىٓ أُرْسِلَ إِلَيْكُمْ لَمَجْنُونٌ27

    فرعون نے کہا (لوگو!) تمہارا یہ رسول جو تمہاری طرف بھیجا گیا ہے یہ تو یقیناً دیوانہ ہے.

  28. قَالَ رَبُّ ٱلْمَشْرِقِ وَٱلْمَغْرِبِ وَمَا بَيْنَهُمَآۖ إِن كُنتُمْ تَعْقِلُونَ28

    حضرت موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا! وہی مشرق ومغرب کا اور ان کے درمیان کی تمام چیزوں کا رب[1] ہے، اگر تم عقل رکھتے ہو.

  29. قَالَ لَئِنِ ٱتَّخَذْتَ إِلَـٰهًا غَيْرِى لَأَجْعَلَنَّكَ مِنَ ٱلْمَسْجُونِينَ29

    فرعون کہنے لگا سن لے! اگر تو نے میرے سوا کسی اور کو معبود بنایا تو میں تجھے قیدیوں میں ڈال دوں گا.[1]

  30. قَالَ أَوَلَوْ جِئْتُكَ بِشَىْءٍ مُّبِينٍ30

    موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا اگرچہ میں تیرے پاس کوئی کھلی چیز لے آؤں؟[1]

  31. قَالَ فَأْتِ بِهِۦٓ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّـٰدِقِينَ31

    فرعون نے کہا اگر تو سچوں میں سے ہے تو اسے پیش کر.

  32. فَأَلْقَىٰ عَصَاهُ فَإِذَا هِىَ ثُعْبَانٌ مُّبِينٌ32

    آپ نے (اسی وقت) اپنی ﻻٹھی ڈال دی جو اچانک کھلم کھلا (زبردست) اﮊدہا بن گئی.[1]

  33. وَنَزَعَ يَدَهُۥ فَإِذَا هِىَ بَيْضَآءُ لِلنَّـٰظِرِينَ33

    اور اپنا ہاتھ کھینچ نکالا تو وه بھی اسی وقت ہر دیکھنے والے کو سفید چمکیلا نظر آنے لگا.[1]

  34. قَالَ لِلْمَلَإِ حَوْلَهُۥٓ إِنَّ هَـٰذَا لَسَـٰحِرٌ عَلِيمٌ34

    فرعون اپنے آس پاس کے سرداروں سے کہنے لگا بھئی یہ تو کوئی بڑا دانا جادوگر ہے.[1]

  35. يُرِيدُ أَن يُخْرِجَكُم مِّنْ أَرْضِكُم بِسِحْرِهِۦ فَمَاذَا تَأْمُرُونَ35

    یہ تو چاہتا ہے کہ اپنے جادو کے زور سے تمہیں تمہاری سر زمین سے ہی نکال دے، بتاؤ اب تم کیا حکم دیتے ہو.[1]

  36. قَالُوٓا۟ أَرْجِهْ وَأَخَاهُ وَٱبْعَثْ فِى ٱلْمَدَآئِنِ حَـٰشِرِينَ36

    ان سب نے کہا آپ اسے اور اس کے بھائی کو مہلت دیجئے اور تمام شہروں میں ہرکارے بھیج دیجئے.

  37. يَأْتُوكَ بِكُلِّ سَحَّارٍ عَلِيمٍ37

    جو آپ کے پاس ذی علم جادو گروں کو لے آئیں.[1]

  38. فَجُمِعَ ٱلسَّحَرَةُ لِمِيقَـٰتِ يَوْمٍ مَّعْلُومٍ38

    پھر ایک مقرر دن کے وعدے پر تمام جادوگر جمع کیے گئے.[1]

  39. وَقِيلَ لِلنَّاسِ هَلْ أَنتُم مُّجْتَمِعُونَ39

    اور عام لوگوں سے بھی کہہ دیا گیا کہ تم بھی مجمع میں حاضر ہوجاؤ گے؟[1]

  40. لَعَلَّنَا نَتَّبِعُ ٱلسَّحَرَةَ إِن كَانُوا۟ هُمُ ٱلْغَـٰلِبِينَ40

    تاکہ اگر جادوگر غالب آجائیں تو ہم ان ہی کی پیروی کریں.

  41. فَلَمَّا جَآءَ ٱلسَّحَرَةُ قَالُوا۟ لِفِرْعَوْنَ أَئِنَّ لَنَا لَأَجْرًا إِن كُنَّا نَحْنُ ٱلْغَـٰلِبِينَ41

    جادوگر آکر فرعون سے کہنے لگے کہ اگر ہم جیت گئے تو ہمیں کچھ انعام بھی ملے گا؟

  42. قَالَ نَعَمْ وَإِنَّكُمْ إِذًا لَّمِنَ ٱلْمُقَرَّبِينَ42

    فرعون نے کہا ہاں! (بڑی خوشی سے) بلکہ ایسی صورت میں تم میرے خاص درباری بن جاؤ گے.

  43. قَالَ لَهُم مُّوسَىٰٓ أَلْقُوا۟ مَآ أَنتُم مُّلْقُونَ43

    (حضرت) موسیٰ (علیہ السلام) نے جادوگروں سے فرمایا جو کچھ تمہیں ڈالنا ہے ڈال دو.[1]

  44. فَأَلْقَوْا۟ حِبَالَهُمْ وَعِصِيَّهُمْ وَقَالُوا۟ بِعِزَّةِ فِرْعَوْنَ إِنَّا لَنَحْنُ ٱلْغَـٰلِبُونَ44

    انہوں نے اپنی رسیاں اور ﻻٹھیاں ڈال دیں اور کہنے لگے عزت فرعون کی قسم! ہم یقیناً غالب ہی رہیں گے.[1]

  45. فَأَلْقَىٰ مُوسَىٰ عَصَاهُ فَإِذَا هِىَ تَلْقَفُ مَا يَأْفِكُونَ45

    اب (حضرت) موسیٰ (علیہ السلام) نے بھی اپنی ﻻٹھی میدان میں ڈال دی جس نے اسی وقت ان کے جھوٹ موٹ کے کرتب کو نگلنا شروع کردیا.

  46. فَأُلْقِىَ ٱلسَّحَرَةُ سَـٰجِدِينَ46

    یہ دیکھتے ہی دیکھتے جادوگر بے اختیار سجدے میں گر گئے.

  47. قَالُوٓا۟ ءَامَنَّا بِرَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ47

    اورانہوں نے صاف کہہ دیا کہ ہم تو اللہ رب العالمین پر ایمان ﻻئے.

  48. رَبِّ مُوسَىٰ وَهَـٰرُونَ48

    یعنی موسیٰ (علیہ السلام) اور ہارون کے رب پر.

  49. قَالَ ءَامَنتُمْ لَهُۥ قَبْلَ أَنْ ءَاذَنَ لَكُمْۖ إِنَّهُۥ لَكَبِيرُكُمُ ٱلَّذِى عَلَّمَكُمُ ٱلسِّحْرَ فَلَسَوْفَ تَعْلَمُونَۚ لَأُقَطِّعَنَّ أَيْدِيَكُمْ وَأَرْجُلَكُم مِّنْ خِلَـٰفٍ وَلَأُصَلِّبَنَّكُمْ أَجْمَعِينَ49

    فرعون نے کہا کہ میری اجازت سے پہلے تم اس پر ایمان لے آئے؟ یقیناً یہی تمہارا وه بڑا (سردار) ہے جس نے تم سب کو جادو سکھایا ہے[1] ، سو تمہیں ابھی ابھی معلوم ہوجائے گا، قسم ہے میں ابھی تمہارے ہاتھ پاؤں الٹے طور پر کاٹ دوں گا اور تم سب کو سولی پر لٹکا دوں گا.[2]

  50. قَالُوا۟ لَا ضَيْرَۖ إِنَّآ إِلَىٰ رَبِّنَا مُنقَلِبُونَ50

    انہوں نے کہا کوئی حرج نہیں[1] ، ہم تو اپنے رب کی طرف لوٹنے والے ہیں ہی.

  51. إِنَّا نَطْمَعُ أَن يَغْفِرَ لَنَا رَبُّنَا خَطَـٰيَـٰنَآ أَن كُنَّآ أَوَّلَ ٱلْمُؤْمِنِينَ51

    اس بنا پر کہ ہم سب سے پہلےایمان والے بنے ہیں[1] ہمیں امید پڑتی ہے کہ ہمارا رب ہماری سب خطائیں معاف فرما دے گا.

  52. وَأَوْحَيْنَآ إِلَىٰ مُوسَىٰٓ أَنْ أَسْرِ بِعِبَادِىٓ إِنَّكُم مُّتَّبَعُونَ52

    اور ہم نے موسیٰ کو وحی کی کہ راتوں رات میرے بندوں کو نکال لے چل تم سب پیچھا کیے جاؤ گے.[1]

  53. فَأَرْسَلَ فِرْعَوْنُ فِى ٱلْمَدَآئِنِ حَـٰشِرِينَ53

    فرعون نے شہروں میں ہرکاروں کو بھیج دیا.

  54. إِنَّ هَـٰٓؤُلَآءِ لَشِرْذِمَةٌ قَلِيلُونَ54

    کہ یقیناً یہ گروه بہت ہی کم تعداد میں ہے.[1]

  55. وَإِنَّهُمْ لَنَا لَغَآئِظُونَ55

    اور اس پر یہ ہمیں سخت غضب ناک کر رہے ہیں.[1]

  56. وَإِنَّا لَجَمِيعٌ حَـٰذِرُونَ56

    اور یقیناً ہم بڑی جماعت ہیں ان سے چوکنا رہنے والے.[1]

  57. فَأَخْرَجْنَـٰهُم مِّن جَنَّـٰتٍ وَعُيُونٍ57

    بالآخر ہم نےانہیں باغات سے اور چشموں سے.

  58. وَكُنُوزٍ وَمَقَامٍ كَرِيمٍ58

    اور خزانوں سے۔ اور اچھے اچھے مقامات سے نکال باہر کیا.[1]

  59. كَذَٰلِكَ وَأَوْرَثْنَـٰهَا بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ59

    اسی طرح ہوا اور ہم نےان (تمام) چیزوں کا وارث بنی اسرائیل کو بنا دیا.[1]

  60. فَأَتْبَعُوهُم مُّشْرِقِينَ60

    پس فرعونی سورج نکلتے ہی ان کے تعاقب میں نکلے.[1]

  61. فَلَمَّا تَرَٰٓءَا ٱلْجَمْعَانِ قَالَ أَصْحَـٰبُ مُوسَىٰٓ إِنَّا لَمُدْرَكُونَ61

    پس جب دونوں نے ایک دوسرے کو دیکھ لیا، تو موسیٰ کے ساتھیوں نے کہا، ہم تو یقیناً پکڑ لیے گئے.[1]

  62. قَالَ كَلَّآۖ إِنَّ مَعِىَ رَبِّى سَيَهْدِينِ62

    موسیٰ نے کہا، ہرگز نہیں۔ یقین مانو، میرا رب میرے ساتھ ہے جو ضرور مجھے راه دکھائے گا.[1]

  63. فَأَوْحَيْنَآ إِلَىٰ مُوسَىٰٓ أَنِ ٱضْرِب بِّعَصَاكَ ٱلْبَحْرَۖ فَٱنفَلَقَ فَكَانَ كُلُّ فِرْقٍ كَٱلطَّوْدِ ٱلْعَظِيمِ63

    ہم نے موسیٰ کی طرف وحی بھیجی کہ دریا پر اپنی ﻻٹھی مار[1] ، پس اسی وقت دریا پھٹ گیا اور ہر ایک حصہ پانی کا مثل بڑے پہاڑ کے ہوگیا.[2]

  64. وَأَزْلَفْنَا ثَمَّ ٱلْـَٔاخَرِينَ64

    اور ہم نے اسی جگہ دوسروں کو نزدیک ﻻ کھڑا کر دیا.[1]

  65. وَأَنجَيْنَا مُوسَىٰ وَمَن مَّعَهُۥٓ أَجْمَعِينَ65

    اور موسیٰ (علیہ السلام) کو اور اس کے تمام ساتھیوں کو نجات دے دی.

  66. ثُمَّ أَغْرَقْنَا ٱلْـَٔاخَرِينَ66

    پھر اور سب دوسروں کو ڈبو دیا.[1]

  67. إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةًۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ67

    یقیناً اس میں بڑی عبرت ہے اور ان میں کےاکثر لوگ ایمان والے نہیں.[1]

  68. وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ68

    اور بیشک آپ کا رب بڑا ہی غالب اور مہربان ہے؟

  69. وَٱتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَأَ إِبْرَٰهِيمَ69

    انہیں ابراہیم (علیہ السلام) کا واقعہ بھی سنادو.

  70. إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِۦ مَا تَعْبُدُونَ70

    جبکہ انہوں نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے فرمایا کہ تم کس کی عبادت کرتے ہو؟

  71. قَالُوا۟ نَعْبُدُ أَصْنَامًا فَنَظَلُّ لَهَا عَـٰكِفِينَ71

    انہوں نے جواب دیا کہ عبادت کرتے ہیں بتوں کی، ہم تو برابر ان کے مجاور بنے بیٹھے ہیں.[1]

  72. قَالَ هَلْ يَسْمَعُونَكُمْ إِذْ تَدْعُونَ72

    آپ نے فرمایا کہ جب تم انہیں پکارتے ہو تو کیا وه سنتے بھی ہیں؟

  73. أَوْ يَنفَعُونَكُمْ أَوْ يَضُرُّونَ73

    یا تمہیں نفع نقصان بھی پہنچا سکتے ہیں.[1]

  74. قَالُوا۟ بَلْ وَجَدْنَآ ءَابَآءَنَا كَذَٰلِكَ يَفْعَلُونَ74

    انہوں نے کہا یہ (ہم کچھ نہیں جانتے) ہم تو اپنے باپ دادوں کو اسی طرح کرتے پایا.[1]

  75. قَالَ أَفَرَءَيْتُم مَّا كُنتُمْ تَعْبُدُونَ75

    آپ نے فرمایا کچھ خبر بھی[1] ہے جنہیں تم پوج رہے ہو.

  76. أَنتُمْ وَءَابَآؤُكُمُ ٱلْأَقْدَمُونَ76

    تم اور تمہارے اگلے باپ دادا.

  77. فَإِنَّهُمْ عَدُوٌّ لِّىٓ إِلَّا رَبَّ ٱلْعَـٰلَمِينَ77

    وه سب میرے دشمن ہیں.[1] بجز سچے اللہ تعالیٰ کے جو تمام جہان کا پالنہار ہے.[2]

  78. ٱلَّذِى خَلَقَنِى فَهُوَ يَهْدِينِ78

    جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور وہی میری رہبری فرماتا ہے.[1]

  79. وَٱلَّذِى هُوَ يُطْعِمُنِى وَيَسْقِينِ79

    وہی ہے جو مجھے کھلاتا پلاتا ہے.[1]

  80. وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ80

    اور جب میں بیمار پڑ جاؤں تو مجھے شفا عطا فرماتا ہے.[1]

  81. وَٱلَّذِى يُمِيتُنِى ثُمَّ يُحْيِينِ81

    اور وہی مجھے مار ڈالے گا پھر زنده کردے گا[1]

  82. وَٱلَّذِىٓ أَطْمَعُ أَن يَغْفِرَ لِى خَطِيٓـَٔتِى يَوْمَ ٱلدِّينِ82

    اور جس سے امید بندھی ہوئی ہے کہ وه روز جزا میں میرے گناہوں کو بخش دے گا.[1]

  83. رَبِّ هَبْ لِى حُكْمًا وَأَلْحِقْنِى بِٱلصَّـٰلِحِينَ83

    اے میرے رب! مجھے قوت فیصلہ[1] عطا فرما اور مجھے نیک لوگوں میں ملا دے.

  84. وَٱجْعَل لِّى لِسَانَ صِدْقٍ فِى ٱلْـَٔاخِرِينَ84

    اور میرا ذکر خیر پچھلے لوگوں میں بھی باقی رکھ.[1]

  85. وَٱجْعَلْنِى مِن وَرَثَةِ جَنَّةِ ٱلنَّعِيمِ85

    مجھے نعمتوں والی جنت کے وارﺛوں میں سے بنادے.

  86. وَٱغْفِرْ لِأَبِىٓ إِنَّهُۥ كَانَ مِنَ ٱلضَّآلِّينَ86

    اور میرے باپ کو بخش دے یقیناً وه گمراہوں میں سے تھا.[1]

  87. وَلَا تُخْزِنِى يَوْمَ يُبْعَثُونَ87

    اور جس دن کے لوگ دوباره جلائے جائیں مجھے رسوا نہ کر.[1]

  88. يَوْمَ لَا يَنفَعُ مَالٌ وَلَا بَنُونَ88

    جس دن کہ مال اور اوﻻد کچھ کام نہ آئے گی.

  89. إِلَّا مَنْ أَتَى ٱللَّهَ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ89

    لیکن فائده واﻻ وہی ہوگا جو اللہ تعالیٰ کے سامنے بے عیب دل لے کر جائے.[1]

  90. وَأُزْلِفَتِ ٱلْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِينَ90

    اور پرہیزگاروں کے لیے جنت بالکل نزدیک ﻻدی جائے گی.

  91. وَبُرِّزَتِ ٱلْجَحِيمُ لِلْغَاوِينَ91

    اور گمراه لوگوں کے لیے جہنم ﻇاہر کردی جائے گی.[1]

  92. وَقِيلَ لَهُمْ أَيْنَ مَا كُنتُمْ تَعْبُدُونَ92

    اور ان سے پوچھا جائے گا کہ جن کی تم پوجا کرتے رہے وه کہاں ہیں؟

  93. مِن دُونِ ٱللَّهِ هَلْ يَنصُرُونَكُمْ أَوْ يَنتَصِرُونَ93

    جو اللہ تعالیٰ کے سوا تھے[1] ، کیاوه تمہاری مدد کرتے ہیں؟ یا کوئی بدلہ لے سکتے ہیں.

  94. فَكُبْكِبُوا۟ فِيهَا هُمْ وَٱلْغَاوُۥنَ94

    پس وه سب اور کل گمراه لوگ جہنم میں اوندھے منھ ڈال دیے جائیں گے.[1]

  95. وَجُنُودُ إِبْلِيسَ أَجْمَعُونَ95

    اور ابلیس کے تمام کے تمام لشکر[1] بھی، وہاں.

  96. قَالُوا۟ وَهُمْ فِيهَا يَخْتَصِمُونَ96

    آپس میں لڑتے جھگڑتے ہوئے کہیں گے.

  97. تَٱللَّهِ إِن كُنَّا لَفِى ضَلَـٰلٍ مُّبِينٍ97

    کہ قسم اللہ کی! یقیناً ہم تو کھلی غلطی پر تھے.

  98. إِذْ نُسَوِّيكُم بِرَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ98

    جبکہ تمہیں رب العالمین کے برابر سمجھ بیٹھے تھے.[1]

  99. وَمَآ أَضَلَّنَآ إِلَّا ٱلْمُجْرِمُونَ99

    اور ہمیں تو سوا ان بدکاروں کے کسی اور نے گمراه نہیں کیا تھا.[1]

  100. فَمَا لَنَا مِن شَـٰفِعِينَ100

    اب تو ہمارا کوئی سفارشی بھی نہیں.

  101. وَلَا صَدِيقٍ حَمِيمٍ101

    اور نہ کوئی (سچا) غم خوار دوست.[1]

  102. فَلَوْ أَنَّ لَنَا كَرَّةً فَنَكُونَ مِنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ102

    اگر کاش کہ ہمیں ایک مرتبہ پھر جانا ملتا تو ہم پکے سچے مومن بن جاتے.[1]

  103. إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةًۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ103

    یہ ماجرا یقیناً ایک زبردست نشانی ہے[1] ان میں سے اکثر لوگ ایمان ﻻنے والے نہیں.[2]

  104. وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ104

    یقیناً آپ کا پروردگار ہی غالب مہربان ہے.

  105. كَذَّبَتْ قَوْمُ نُوحٍ ٱلْمُرْسَلِينَ105

    قوم نوح نے بھی نبیوں کو جھٹلایا.[1]

  106. إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ نُوحٌ أَلَا تَتَّقُونَ106

    جبکہ ان کے بھائی[1] نوح (علیہ السلام) نے کہا کہ کیا تمہیں اللہ کا خوف نہیں!

  107. إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ107

    سنو! میں تمہاری طرف اللہ کا امانتدار رسول ہوں.[1]

  108. فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ108

    پس تمہیں اللہ سے ڈرنا چاہئے اور میری بات ماننی چاہئے.[1]

  109. وَمَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍۖ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ109

    میں تم سے اس پر کوئی اجر نہیں چاہتا، میرا بدلہ تو صرف رب العالمین کے ہاں ہے.[1]

  110. فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ110

    پس تم اللہ کا خوف رکھو اور میری فرمانبرداری کرو.[1]

  111. قَالُوٓا۟ أَنُؤْمِنُ لَكَ وَٱتَّبَعَكَ ٱلْأَرْذَلُونَ111

    قوم نے جواب دیا کہ ہم تجھ پر ایمان ﻻئیں! تیری تابعداری تو رذیل لوگوں نے کی ہے.[1]

  112. قَالَ وَمَا عِلْمِى بِمَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ112

    آپ نے فرمایا! مجھے کیا خبر کہ وه پہلے کیا کرتے رہے؟[1]

  113. إِنْ حِسَابُهُمْ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّىۖ لَوْ تَشْعُرُونَ113

    ان کا حساب تو میرے رب کے ذمہ[1] ہے اگر تمہیں شعور ہو تو.

  114. وَمَآ أَنَا۠ بِطَارِدِ ٱلْمُؤْمِنِينَ114

    میں ایمان والوں کو دھکے دینے واﻻ نہیں.[1]

  115. إِنْ أَنَا۠ إِلَّا نَذِيرٌ مُّبِينٌ115

    میں تو صاف طور پر ڈرا دینے واﻻ ہوں.[1]

  116. قَالُوا۟ لَئِن لَّمْ تَنتَهِ يَـٰنُوحُ لَتَكُونَنَّ مِنَ ٱلْمَرْجُومِينَ116

    انہوں نے کہاکہ اے نوح! اگر تو باز نہ آیا تو یقیناً تجھے سنگسار کردیا جائے گا.

  117. قَالَ رَبِّ إِنَّ قَوْمِى كَذَّبُونِ117

    آپ نے کہا اے میرے پروردگار! میری قوم نے مجھے جھٹلا دیا.

  118. فَٱفْتَحْ بَيْنِى وَبَيْنَهُمْ فَتْحًا وَنَجِّنِى وَمَن مَّعِىَ مِنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ118

    پس تو مجھ میں اور ان میں کوئی قطعی فیصلہ کردے اور مجھے اور میرے با ایمان ساتھیوں کو نجات دے.

  119. فَأَنجَيْنَـٰهُ وَمَن مَّعَهُۥ فِى ٱلْفُلْكِ ٱلْمَشْحُونِ119

    چنانچہ ہم نے اسے اور اس کے ساتھیوں کو بھری ہوئی کشتی میں (سوار کراکر) نجات دے دی.

  120. ثُمَّ أَغْرَقْنَا بَعْدُ ٱلْبَاقِينَ120

    بعد ازاں باقی کے تمام لوگوں کو ہم نے ڈبو دیا.[1]

  121. إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةًۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ121

    یقیناً اس میں بہت بڑی عبرت ہے۔ ان میں سے اکثر لوگ ایمان ﻻنے والے تھے بھی نہیں.

  122. وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ122

    اور بیشک آپ کا پروردگار البتہ وہی ہے زبردست رحم کرنے واﻻ.

  123. كَذَّبَتْ عَادٌ ٱلْمُرْسَلِينَ123

    عادیوں نے بھی رسولوں کو جھٹلایا.[1]

  124. إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ هُودٌ أَلَا تَتَّقُونَ124

    جبکہ ان سے ان کے بھائی ہود[1] نے کہا کہ کیا تم ڈرتے نہیں؟

  125. إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ125

    میں تمہارا امانتدار پیغمبر ہوں.

  126. فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ126

    پس اللہ سے ڈرو اور میرا کہا مانو!

  127. وَمَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍۖ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ127

    میں اس پر تم سے کوئی اجرت طلب نہیں کرتا، میرا ﺛواب تو تمام جہان کے پروردگار کے پاس ہی ہے.

  128. أَتَبْنُونَ بِكُلِّ رِيعٍ ءَايَةً تَعْبَثُونَ128

    کیا تم ایک ایک ٹیلے پر بطور کھیل تماشا یادگار (عمارت) بنا رہے ہو.[1]

  129. وَتَتَّخِذُونَ مَصَانِعَ لَعَلَّكُمْ تَخْلُدُونَ129

    اور بڑی صنعت والے (مضبوط محل تعمیر) کر رہے ہو، گویا کہ تم ہمیشہ یہیں رہو گے.[1]

  130. وَإِذَا بَطَشْتُم بَطَشْتُمْ جَبَّارِينَ130

    اور جب کسی پر ہاتھ، ڈالتے ہو تو سختی اور ﻇلم سے پکڑتے ہو.[1]

  131. فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ131

    اللہ سے ڈرو اور میری پیروی کرو.[1]

  132. وَٱتَّقُوا۟ ٱلَّذِىٓ أَمَدَّكُم بِمَا تَعْلَمُونَ132

    اس سے ڈرو جس نے ان چیزوں سے تمہاری امداد کی جنہیں تم جانتے ہو.

  133. أَمَدَّكُم بِأَنْعَـٰمٍ وَبَنِينَ133

    اس نے تمہاری مدد کی مال سے اور اوﻻد سے.

  134. وَجَنَّـٰتٍ وَعُيُونٍ134

    باغات سے اور چشموں سے.

  135. إِنِّىٓ أَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ135

    مجھے تو تمہاری نسبت بڑے دن کےعذاب کا اندیشہ ہے.[1]

  136. قَالُوا۟ سَوَآءٌ عَلَيْنَآ أَوَعَظْتَ أَمْ لَمْ تَكُن مِّنَ ٱلْوَٰعِظِينَ136

    انہوں نے کہا کہ آپ وعﻆ کہیں یا وعﻆ کہنے والوں میں نہ ہوں ہم پر یکساں ہے.

  137. إِنْ هَـٰذَآ إِلَّا خُلُقُ ٱلْأَوَّلِينَ137

    یہ تو بس پرانے لوگوں کی عادت ہے.[1]

  138. وَمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِينَ138

    اور ہم ہرگز عذاب نہیں دیے جائیں گے.[1]

  139. فَكَذَّبُوهُ فَأَهْلَكْنَـٰهُمْۗ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةًۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ139

    چونکہ عادیوں نے حضرت ہود کو جھٹلایا، اس لیے ہم نے انہیں تباه کردیا[1] یقیناً اس میں نشانی ہے اور ان میں سے اکثر بے ایمان تھے.

  140. وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ140

    بیشک آپ کا رب وہی غالب مہربان.

  141. كَذَّبَتْ ثَمُودُ ٱلْمُرْسَلِينَ141

    ﺛمودیوں[1] نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا.

  142. إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ صَـٰلِحٌ أَلَا تَتَّقُونَ142

    ان کے بھائی صالح نے ان سے فرمایا کہ کیا تم اللہ سے نہیں ڈرتے؟.

  143. إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ143

    میں تمہاری طرف اللہ کا امانت دار پیغمبر ہوں.

  144. فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ144

    تو تم اللہ سے ڈرو اور میرا کہا کرو.

  145. وَمَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍۖ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ145

    میں اس پر تم سے کوئی اجرت نہیں مانگتا، میری اجرت تو بس پرودگار عالم پر ہی ہے.

  146. أَتُتْرَكُونَ فِى مَا هَـٰهُنَآ ءَامِنِينَ146

    کیا ان چیزوں میں جو یہاں ہیں تم امن کے ساتھ چھوڑ دیے جاؤ گے.[1]

  147. فِى جَنَّـٰتٍ وَعُيُونٍ147

    یعنی ان باغوں اور ان چشموں.

  148. وَزُرُوعٍ وَنَخْلٍ طَلْعُهَا هَضِيمٌ148

    اور ان کھیتوں اور ان کھجوروں کے باغوں میں جن کے شگوفے نرم و نازک ہیں.[1]

  149. وَتَنْحِتُونَ مِنَ ٱلْجِبَالِ بُيُوتًا فَـٰرِهِينَ149

    اور تم پہاڑوں کو تراش تراش کر پر تکلف مکانات بنا رہے ہو.[1]

  150. فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ150

    پس اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو.

  151. وَلَا تُطِيعُوٓا۟ أَمْرَ ٱلْمُسْرِفِينَ151

    بے باک حد سے گزر جانے والوں کی[1] اطاعت سے باز آجاؤ.

  152. ٱلَّذِينَ يُفْسِدُونَ فِى ٱلْأَرْضِ وَلَا يُصْلِحُونَ152

    جو ملک میں فساد پھیلا رہے ہیں اور اصلاح نہیں کرتے.

  153. قَالُوٓا۟ إِنَّمَآ أَنتَ مِنَ ٱلْمُسَحَّرِينَ153

    وه بولے کہ بس تو ان میں سے ہے جن پر جادو کردیا گیا ہے.

  154. مَآ أَنتَ إِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا فَأْتِ بِـَٔايَةٍ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّـٰدِقِينَ154

    تو تو ہم جیسا ہی انسان ہے۔ اگر تو سچوں سے ہے تو کوئی معجزه لے آ.

  155. قَالَ هَـٰذِهِۦ نَاقَةٌ لَّهَا شِرْبٌ وَلَكُمْ شِرْبُ يَوْمٍ مَّعْلُومٍ155

    آپ نے فرمایا یہ ہے اونٹنی، پانی پینے کی ایک باری اس کی اور ایک مقرره دن کی باری پانی پینے کی تمہاری.[1]

  156. وَلَا تَمَسُّوهَا بِسُوٓءٍ فَيَأْخُذَكُمْ عَذَابُ يَوْمٍ عَظِيمٍ156

    (خبردار!) اسے برائی سے ہاتھ نہ لگانا ورنہ ایک بڑے بھاری دن کا عذاب تمہاری گرفت کر لے گا.[1]

  157. فَعَقَرُوهَا فَأَصْبَحُوا۟ نَـٰدِمِينَ157

    پھر بھی انہوں نے اس کی کوچیں کاٹ ڈالیں[1]، بس وه پشیمان ہوگئے.[2]

  158. فَأَخَذَهُمُ ٱلْعَذَابُۗ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةًۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ158

    اور عذاب نے انہیں آ دبوچا[1] ۔ بیشک اس میں عبرت ہے۔ اور ان میں سے اکثر لوگ مومن نہ تھے.

  159. وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ159

    اور بیشک آپ کا رب بڑا زبردست اور مہربان ہے.

  160. كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوطٍ ٱلْمُرْسَلِينَ160

    قوم لوط[1] نے بھی نبیوں کو جھٹلایا.

  161. إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ لُوطٌ أَلَا تَتَّقُونَ161

    ان سے ان کے بھائی لوط (علیہ السلام) نے کہا کیا تم اللہ کا خوف نہیں رکھتے؟

  162. إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ162

    میں تمہاری طرف امانت دار رسول ہوں.

  163. فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ163

    پس تم اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو.

  164. وَمَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍۖ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ164

    میں تم سے اس پر کوئی بدلہ نہیں مانگتا میرا اجر تو صرف اللہ تعالیٰ پر ہے جو تمام جہان کا رب ہے.

  165. أَتَأْتُونَ ٱلذُّكْرَانَ مِنَ ٱلْعَـٰلَمِينَ165

    کیا تم جہان والوں میں سے مردوں کے ساتھ شہوت رانی کرتے ہو.

  166. وَتَذَرُونَ مَا خَلَقَ لَكُمْ رَبُّكُم مِّنْ أَزْوَٰجِكُمۚ بَلْ أَنتُمْ قَوْمٌ عَادُونَ166

    اور تمہاری جن عورتوں کو اللہ تعالیٰ نے تمہارا جوڑا بنایا ہے ان کو چھوڑ دیتے ہو[1] ، بلکہ تم ہو ہی حد سے گزر جانے والے.[2]

  167. قَالُوا۟ لَئِن لَّمْ تَنتَهِ يَـٰلُوطُ لَتَكُونَنَّ مِنَ ٱلْمُخْرَجِينَ167

    انہوں نے جواب دیاکہ اے لوط! اگر تو باز نہ آیا تو یقیناً نکال دیا جائے گا.[1]

  168. قَالَ إِنِّى لِعَمَلِكُم مِّنَ ٱلْقَالِينَ168

    آپ نے فرمایا، میں تمہارے کام سے سخت ناخوش ہوں.[1]

  169. رَبِّ نَجِّنِى وَأَهْلِى مِمَّا يَعْمَلُونَ169

    میرے پروردگار! مجھے اور میرے گھرانے کو اس (وبال) سے بچالے جو یہ کرتے ہیں.

  170. فَنَجَّيْنَـٰهُ وَأَهْلَهُۥٓ أَجْمَعِينَ170

    پس ہم نے اسے اور اس کے متعلقین کو سب کو بچالیا.

  171. إِلَّا عَجُوزًا فِى ٱلْغَـٰبِرِينَ171

    بجز ایک بڑھیا کے کہ وه پیچھے ره جانے والوں میں ہوگئی.[1]

  172. ثُمَّ دَمَّرْنَا ٱلْـَٔاخَرِينَ172

    پھر ہم نے باقی اور سب کو ہلاک کر دیا.

  173. وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِم مَّطَرًاۖ فَسَآءَ مَطَرُ ٱلْمُنذَرِينَ173

    اور ہم نے ان پر ایک خاص قسم کا مینہ برسایا، پس بہت ہی برا مینہ تھا جو ڈرائے گئے ہوئے لوگوں پر برسا.[1]

  174. إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةًۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ174

    یہ ماجرا بھی سراسر عبرت ہے۔ ان میں سے بھی اکثر مسلمان نہ تھے.

  175. وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ175

    بیشک تیرا پروردگار وہی ہے غلبے واﻻ مہربانی واﻻ.

  176. كَذَّبَ أَصْحَـٰبُ لْـَٔيْكَةِ ٱلْمُرْسَلِينَ176

    اَیکہ والوں نے بھی رسولوں کو جھٹلایا[1]

  177. إِذْ قَالَ لَهُمْ شُعَيْبٌ أَلَا تَتَّقُونَ177

    جبکہ ان سے شعیب (علیہ السلام) نے کہاکہ کیا تمہیں ڈر خوف نہیں؟

  178. إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ178

    میں تمہاری طرف امانت دار رسول ہوں.

  179. فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ179

    اللہ کا خوف کھاؤ اور میری فرمانبرداری کرو.

  180. وَمَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍۖ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ180

    میں اس پر تم سے کوئی اجرت نہیں چاہتا، میرا اجر تمام جہانوں کے پالنے والے کے پاس ہے.

  181. أَوْفُوا۟ ٱلْكَيْلَ وَلَا تَكُونُوا۟ مِنَ ٱلْمُخْسِرِينَ181

    ناپ پورا بھرا کرو کم دینے والوں میں شمولیت نہ کرو.[1]

  182. وَزِنُوا۟ بِٱلْقِسْطَاسِ ٱلْمُسْتَقِيمِ182

    اور سیدھی صحیح ترازو سے توﻻ کرو.[1]

  183. وَلَا تَبْخَسُوا۟ ٱلنَّاسَ أَشْيَآءَهُمْ وَلَا تَعْثَوْا۟ فِى ٱلْأَرْضِ مُفْسِدِينَ183

    لوگوں کو ان کی چیزیں کمی سے نہ دو[1] بے باکی کے ساتھ زمین میں فساد مچاتے نہ پھرو.[2]

  184. وَٱتَّقُوا۟ ٱلَّذِى خَلَقَكُمْ وَٱلْجِبِلَّةَ ٱلْأَوَّلِينَ184

    اس اللہ کا خوف رکھو جس نے خود تمہیں اور اگلی مخلوق کو پیدا کیا ہے.[1]

  185. قَالُوٓا۟ إِنَّمَآ أَنتَ مِنَ ٱلْمُسَحَّرِينَ185

    انہوں نے کہا تو تو ان میں سے ہے جن پر جادو کردیا جاتا ہے.

  186. وَمَآ أَنتَ إِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا وَإِن نَّظُنُّكَ لَمِنَ ٱلْكَـٰذِبِينَ186

    اور تو تو ہم ہی جیسا ایک انسان ہے اور ہم تو تجھے جھوٹ بولنے والوں میں سے ہی سمجھتے ہیں.[1]

  187. فَأَسْقِطْ عَلَيْنَا كِسَفًا مِّنَ ٱلسَّمَآءِ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّـٰدِقِينَ187

    اگر تو سچے لوگوں میں سے ہے تو ہم پر آسمان کے ٹکڑے گرادے.[1]

  188. قَالَ رَبِّىٓ أَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُونَ188

    کہاکہ میرا رب خوب جاننے واﻻ ہے جو کچھ تم کر رہے ہو.[1]

  189. فَكَذَّبُوهُ فَأَخَذَهُمْ عَذَابُ يَوْمِ ٱلظُّلَّةِۚ إِنَّهُۥ كَانَ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ189

    چونکہ انہوں نے اسے جھٹلایا تو انہیں سائبان والے دن کے عذاب نے پکڑ لیا[1] ۔ وه بڑے بھاری دن کا عذاب تھا.

  190. إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةًۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ190

    یقیناً اس میں بڑی نشانی ہے اور ان میں کےاکثر مسلمان نہ تھے.

  191. وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ191

    اور یقیناً تیرا پروردگار البتہ وہی ہے غلبے واﻻ مہربانی واﻻ.

  192. وَإِنَّهُۥ لَتَنزِيلُ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ192

    اور بیشک و شبہ یہ (قرآن) رب العالمین کا نازل فرمایا ہوا ہے.

  193. نَزَلَ بِهِ ٱلرُّوحُ ٱلْأَمِينُ193

    اسے امانت دار فرشتہ لے کر آیا ہے.[1]

  194. عَلَىٰ قَلْبِكَ لِتَكُونَ مِنَ ٱلْمُنذِرِينَ194

    آپ کے دل پر اترا ہے[1] کہ آپ آگاه کر دینے والوں میں سے ہو جائیں.[2]

  195. بِلِسَانٍ عَرَبِىٍّ مُّبِينٍ195

    صاف عربی زبان میں ہے.

  196. وَإِنَّهُۥ لَفِى زُبُرِ ٱلْأَوَّلِينَ196

    اگلے نبیوں کی کتابوں میں بھی اس قرآن کا تذکره ہے.[1]

  197. أَوَلَمْ يَكُن لَّهُمْ ءَايَةً أَن يَعْلَمَهُۥ عُلَمَـٰٓؤُا۟ بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ197

    کیا انہیں یہ نشانی کافی نہیں کہ حقانیت قرآن کو تو بنی اسرائیل کے علماء بھی جانتے ہیں.[1]

  198. وَلَوْ نَزَّلْنَـٰهُ عَلَىٰ بَعْضِ ٱلْأَعْجَمِينَ198

    اور اگر ہم اسے کسی عجمی شخص پر نازل فرماتے.

  199. فَقَرَأَهُۥ عَلَيْهِم مَّا كَانُوا۟ بِهِۦ مُؤْمِنِينَ199

    پس وه ان کے سامنے اس کی تلاوت کرتا تو یہ اسے باور کرنے والے نہ ہوتے.[1]

  200. كَذَٰلِكَ سَلَكْنَـٰهُ فِى قُلُوبِ ٱلْمُجْرِمِينَ200

    اسی طرح ہم نے گناہگاروں کے دلوں میں اس انکار کو داخل کر دیا ہے.[1]

  201. لَا يُؤْمِنُونَ بِهِۦ حَتَّىٰ يَرَوُا۟ ٱلْعَذَابَ ٱلْأَلِيمَ201

    وه جب تک دردناک عذابوں کو ملاحظہ نہ کرلیں ایمان نہ ﻻئیں گے.

  202. فَيَأْتِيَهُم بَغْتَةً وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ202

    پس وه عذاب ان کو ناگہاں آجائے گا انہیں اس کا شعور بھی نہ ہو گا.

  203. فَيَقُولُوا۟ هَلْ نَحْنُ مُنظَرُونَ203

    اس وقت کہیں گے کہ کیا ہمیں کچھ مہلت دی جائے گی؟[1]

  204. أَفَبِعَذَابِنَا يَسْتَعْجِلُونَ204

    پس کیا یہ ہمارے عذاب کی جلدی مچا رہے ہیں؟[1]

  205. أَفَرَءَيْتَ إِن مَّتَّعْنَـٰهُمْ سِنِينَ205

    اچھا یہ بھی بتاؤ کہ اگر ہم نے انہیں کئی سال بھی فائده اٹھانے دیا.

  206. ثُمَّ جَآءَهُم مَّا كَانُوا۟ يُوعَدُونَ206

    پھر انہیں وه عذاب آ لگا جن سے یہ دھمکائے جاتے تھے.

  207. مَآ أَغْنَىٰ عَنْهُم مَّا كَانُوا۟ يُمَتَّعُونَ207

    تو جو کچھ بھی یہ برتتے رہے اس میں سے کچھ بھی فائده نہ پہنچا سکے گا.[1]

  208. وَمَآ أَهْلَكْنَا مِن قَرْيَةٍ إِلَّا لَهَا مُنذِرُونَ208

    ہم نے کسی بستی کو ہلاک نہیں کیا ہے مگر اسی حال میں کہ اس کے لیے ڈرانے والے تھے.

  209. ذِكْرَىٰ وَمَا كُنَّا ظَـٰلِمِينَ209

    نصیحت کے طور پر اور ہم ﻇلم کرنے والے نہیں ہیں.[1]

  210. وَمَا تَنَزَّلَتْ بِهِ ٱلشَّيَـٰطِينُ210

    اس قرآن کو شیطان نہیں ﻻئے.

  211. وَمَا يَنۢبَغِى لَهُمْ وَمَا يَسْتَطِيعُونَ211

    نہ وه اس کے قابل ہیں، نہ انہیں اس کی طاقت ہے.

  212. إِنَّهُمْ عَنِ ٱلسَّمْعِ لَمَعْزُولُونَ212

    بلکہ وه تو سننے سے بھی محروم کردیے گئے ہیں.[1]

  213. فَلَا تَدْعُ مَعَ ٱللَّهِ إِلَـٰهًا ءَاخَرَ فَتَكُونَ مِنَ ٱلْمُعَذَّبِينَ213

    پس تو اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کو نہ پکار کہ تو بھی سزا پانے والوں میں سے ہوجائے.

  214. وَأَنذِرْ عَشِيرَتَكَ ٱلْأَقْرَبِينَ214

    اپنے قریبی رشتہ والوں کو ڈرا دے.[1]

  215. وَٱخْفِضْ جَنَاحَكَ لِمَنِ ٱتَّبَعَكَ مِنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ215

    اس کے ساتھ فروتنی سے پیش آ، جو بھی ایمان ﻻنے واﻻ ہو کر تیری تابعداری کرے.

  216. فَإِنْ عَصَوْكَ فَقُلْ إِنِّى بَرِىٓءٌ مِّمَّا تَعْمَلُونَ216

    اگر یہ لوگ تیری نافرمانی کریں تو تو اعلان کردے کہ میں ان کاموں سے بیزار ہوں جو تم کر رہے ہو.

  217. وَتَوَكَّلْ عَلَى ٱلْعَزِيزِ ٱلرَّحِيمِ217

    اپنا پورا بھروسہ غالب مہربان اللہ پر رکھ.

  218. ٱلَّذِى يَرَىٰكَ حِينَ تَقُومُ218

    جو تجھے دیکھتا رہتا ہے جبکہ تو کھڑا ہوتا ہے.

  219. وَتَقَلُّبَكَ فِى ٱلسَّـٰجِدِينَ219

    اور سجده کرنے والوں کے درمیان تیرا گھومنا پھرنا بھی.[1]

  220. إِنَّهُۥ هُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلْعَلِيمُ220

    وه بڑا ہی سننے واﻻ اور خوب ہی جاننے واﻻ ہے.

  221. هَلْ أُنَبِّئُكُمْ عَلَىٰ مَن تَنَزَّلُ ٱلشَّيَـٰطِينُ221

    کیا میں تمہیں بتاؤں کہ شیطان کس پر اترتے ہیں.

  222. تَنَزَّلُ عَلَىٰ كُلِّ أَفَّاكٍ أَثِيمٍ222

    وه ہر ایک جھوٹے گنہگار پر اترتے ہیں.[1]

  223. يُلْقُونَ ٱلسَّمْعَ وَأَكْثَرُهُمْ كَـٰذِبُونَ223

    (اچٹتی) ہوئی سنی سنائی پہنچا دیتے ہیں اور ان میں سے اکثر جھوٹے ہیں.[1]

  224. وَٱلشُّعَرَآءُ يَتَّبِعُهُمُ ٱلْغَاوُۥنَ224

    شاعروں کی پیروی وه کرتے ہیں جو بہکے ہوئے ہوں.

  225. أَلَمْ تَرَ أَنَّهُمْ فِى كُلِّ وَادٍ يَهِيمُونَ225

    کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ شاعر ایک ایک بیابان میں سر ٹکراتے پھرتے ہیں.

  226. وَأَنَّهُمْ يَقُولُونَ مَا لَا يَفْعَلُونَ226

    اور وه کہتے ہیں جو کرتے نہیں.[1]

  227. إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ وَذَكَرُوا۟ ٱللَّهَ كَثِيرًا وَٱنتَصَرُوا۟ مِنۢ بَعْدِ مَا ظُلِمُوا۟ۗ وَسَيَعْلَمُ ٱلَّذِينَ ظَلَمُوٓا۟ أَىَّ مُنقَلَبٍ يَنقَلِبُونَ227

    سوائے ان کے جو ایمان ﻻئے[1] اور نیک عمل کیے اور بکثرت اللہ تعالیٰ کا ذکر کیا اور اپنی مظلومی کے بعد انتقام لیا[2]، جنہوں نے ﻇلم کیا ہے وه بھی عنقریب جان لیں گے کہ کس کروٹ الٹتے ہیں.[3]

ترجمہ: Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · v1.1.3

عربی متن: Tanzil Project — Quran text (Uthmani) · v1.1

۲۶:۱