مرکزی مواد پر جائیں
نَحفَظNahfaz

۹۴. الشرح

۸ آیات · مکی

قرآن میں تلاش کریں

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

  1. أَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ1

    کیا ہم نے تیرا سینہ نہیں کھول دیا.[1]

  2. وَوَضَعْنَا عَنكَ وِزْرَكَ2

    اور تجھ پر سے تیرا بوجھ ہم نے اتار دیا.[1]

  3. ٱلَّذِىٓ أَنقَضَ ظَهْرَكَ3

    جس نے تیری پیٹھ توڑ دی تھی.

  4. وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ4

    اور ہم نے تیرا ذکر بلند کر دیا.[1]

  5. فَإِنَّ مَعَ ٱلْعُسْرِ يُسْرًا5

    پس یقیناً مشکل کے ساتھ آسانی ہے.

  6. إِنَّ مَعَ ٱلْعُسْرِ يُسْرًا6

    بیشک مشکل کے ساتھ آسانی ہے.[1]

  7. فَإِذَا فَرَغْتَ فَٱنصَبْ7

    پس جب تو فارغ ہو تو عبادت میں محنت کر.[1]

  8. وَإِلَىٰ رَبِّكَ فَٱرْغَب8

    اور اپنے پروردگار ہی کی طرف دل لگا.[1]

ترجمہ: Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · v1.1.3

عربی متن: Tanzil Project — Quran text (Uthmani) · v1.1

۹۴:۱