۸۴. الإنشقاق
۲۵ آیات · مکی
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
- إِذَا ٱلسَّمَآءُ ٱنشَقَّتْ1
جب آسمان پھٹ جائے گا.[1]
- وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ2
اور اپنے رب کے حکم پر کان لگائے گا[1] اور اسی کے ﻻئق وه ہے.[2]
- وَإِذَا ٱلْأَرْضُ مُدَّتْ3
اور جب زمین (کھینچ کر) پھیلا دی جائے گی.[1]
- وَأَلْقَتْ مَا فِيهَا وَتَخَلَّتْ4
اور اس میں جو ہے اسے وه اگل دے گی اور خالی ہو جائے گی.[1]
- وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ5
اور اپنے رب کے حکم پر کان لگائے گی[1] اور اسی کے ﻻئق وه ہے.
- يَـٰٓأَيُّهَا ٱلْإِنسَـٰنُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَىٰ رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلَـٰقِيهِ6
اے انسان! تو اپنے رب سے ملنے تک یہ کوشش اور تمام کام اور محنتیں کرکے اس سے ملاقات کرنے واﻻ ہے.[1]
- فَأَمَّا مَنْ أُوتِىَ كِتَـٰبَهُۥ بِيَمِينِهِۦ7
تو (اس وقت) جس شخص کے داہنے ہاتھ میں اعمال نامہ دیا جائے گا.
- فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا8
اس کا حساب تو بڑی آسانی سے لیا جائے گا.[1]
- وَيَنقَلِبُ إِلَىٰٓ أَهْلِهِۦ مَسْرُورًا9
اور وه اپنے اہل کی طرف ہنسی خوشی لوٹ آئے گا.[1]
- وَأَمَّا مَنْ أُوتِىَ كِتَـٰبَهُۥ وَرَآءَ ظَهْرِهِۦ10
ہاں جس شخص کا اعمال نامہ اس کی پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائے گا.
- فَسَوْفَ يَدْعُوا۟ ثُبُورًا11
تو وه موت کو بلانے لگے گا.[1]
- وَيَصْلَىٰ سَعِيرًا12
اور بھڑکتی ہوئی جہنم میں داخل ہوگا.
- إِنَّهُۥ كَانَ فِىٓ أَهْلِهِۦ مَسْرُورًا13
یہ شخص اپنے متعلقین میں (دنیا میں) خوش تھا.[1]
- إِنَّهُۥ ظَنَّ أَن لَّن يَحُورَ14
اس کا خیال تھا کہ اللہ کی طرف لوٹ کر ہی نہ جائے گا.[1]
- بَلَىٰٓ إِنَّ رَبَّهُۥ كَانَ بِهِۦ بَصِيرًا15
کیوں نہیں[1] ، حاﻻنکہ اس کا رب اسے بخوبی دیکھ رہا تھا.[2]
- فَلَآ أُقْسِمُ بِٱلشَّفَقِ16
مجھے شفق کی قسم[1] ! اور رات کی!
- وَٱلَّيْلِ وَمَا وَسَقَ17
اور اس کی جمع کرده[1] چیزوں کی قسم.
- وَٱلْقَمَرِ إِذَا ٱتَّسَقَ18
اور چاند کی جب کہ وه کامل ہو جاتا ہے.[1]
- لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَن طَبَقٍ19
یقیناً تم ایک حالت سے دوسری حالت پر پہنچو گے.[1]
- فَمَا لَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ20
انہیں کیا ہو گیا کہ ایمان نہیں ﻻتے.
- وَإِذَا قُرِئَ عَلَيْهِمُ ٱلْقُرْءَانُ لَا يَسْجُدُونَ ۩21
اور جب ان کے پاس قرآن پڑھا جاتا ہے تو سجده نہیں کرتے.[1]
- بَلِ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ يُكَذِّبُونَ22
بلکہ جنہوں نے کفر کیا وه جھٹلا رہے ہیں.[1]
- وَٱللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا يُوعُونَ23
اور اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے جو کچھ یہ دلوں میں رکھتے ہیں.[1]
- فَبَشِّرْهُم بِعَذَابٍ أَلِيمٍ24
انہیں المناک عذابوں کی خوشخبری سنا دو.
- إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍۭ25
ہاں ایمان والوں اور نیک اعمال والوں کو بے شمار اور نہ ختم ہونے واﻻ اجر ہے.
ترجمہ: Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · v1.1.3
۸۴:۱